• news

ملٹری کورٹس کیس انٹرا کورٹ اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا معاملہ، ملٹری کورٹس کیس انٹرا کورٹ اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے مقدمہ کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 دسمبر 2023ء کو مقدمہ کو جنوری میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا، دسمبر سے اج تک کیس مقرر نہیں ہوا، 103 سویلینز کے مقدمات زیر التوا کیس کی وجہ سے فائنل نہیں ہو رہے، آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے۔ درخواست مرکزی درخواست گذار کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے دائر کی۔

ای پیپر-دی نیشن