مریم نواز نے سالگرہ منائی، وزیر اعظم کی مبارکباد، صحت ، کا میابی، خوشحالی کی دعا دی
لاہور+ اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے مریم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ لاہور سمیت ملک بھر میں مریم نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریبات بھی ہوئیں۔ مریم نواز نے مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف کو سالگرہ کا پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، مریم بیٹی، آپ کو آپ کی تمام کوششوں میں خوشی، صحت اور خوشحالی نصیب ہو۔ سرگودھا میں بھی مریم نواز شریف کی سالگرہ چودھری عبدالحمید پبلک سیکرٹریٹ بلاک 25 میں ہوئی جس میں چودھری حامد حمید نے کارکنان کے ہمراہ کاٹ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ کی تقریب میں صدر سید عرفان رسول شاہ، جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق، شیخ نعیم طاہر سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔