بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کی 190ملین پائونڈ ز ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سمارت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پائونڈز ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج (منگل) کو سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پائونڈز ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی تھی۔