امریکہ کا چین اور ایران پر بھی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے روس کے بعد چین اور ایران پر صدارتی الیکشن 2024ء میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین ہیکر صدارتی امیدواروں کی موبائل فون کالز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کالز اور ٹیکس میسجز ہیک ہوئے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کی ہیک ذاتی معلومات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے نومبر 5 کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔