یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ کمپنیز ذرائع کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا ساڑھے تین روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ حتمی تعین 31 اکتوبر تک عالمی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر منحصر ہوگا۔