• news

قدرتی آفات سے تحفظ کیلئے ایشیائی بنک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق رقم ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی ہے، پاکستان میں موسمیاتی مالی معاونت اور آفات کے بعد فوری مالی امداد کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن