• news

پاکستان میں جمہوریت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (این این آئی) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ارکان کانگریس کا بانی پی ٹی آئی  سے متعلق لکھا گیا خط صدر جوبائیڈن کو موصول ہوگیا۔ ہم ممبران کو خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ ہم پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں شرکت ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔ ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے اسلام آباد میں ملاقاتوں میں انسانی حقوق کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔ اس میں جمہوریت میں حصہ لینے اور ان کی بنیادی آزادیوں کو بروئے کار لانے کا حق شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن