• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری  شوہر کا جسمانی ریمانڈ معطل کر دیا 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا جسمانی ریمانڈ معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر بادی علی چٹھہ کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت  چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امیتاز کے روبرو ہوئی۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ درخواست گزاروں کا تین روزہ ریمانڈ دیا گیا، فیصلہ واپس لیا جائے۔ عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا، عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ معطل کر دیا اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے آج تک جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن