• news

پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کر دی۔ اسلام آباد کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔ حیدر آباد، جامشورو، قمبر، پسنی، لکی مروت اور میر پور خاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساؤتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا۔ پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔ ملک کے بیس اضلاع کے 26 مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں۔ ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سیوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن