مقبوضہ کشمیر: تلاشی کارروائیاں جاری، قابض فورسز نے اکتوبر میں 9 کشمیری شہید، 169 کو گرفتار کیا
سری نگر(کے پی آئی+این این آئی) بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اکتوبر 2024 کے دوران 9 کشمیریوں کو شہید169 افراد کو گرفتار کر لیا شہید ہونے والوں میں سے تین افرادکو دو مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ۔ اکتوبر 2024 کے دوران بھارتی فوجی آپریشنز میںکے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 6 بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اورسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیموں نے مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی 148کارروائیوں کے دوران 169 افراد کو گرفتار کیا۔دوسری جانب سری نگر(کے پی آئی) ضلع پلوامہ میں سڑک کے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیاہے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کدلبل میں گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کوگاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسوار دو نوجوان زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جن میں سے ایک نوجوان ساحل مقبول جاں بحق ہوگیاجبکہ نوجوان زیر علاج ہے ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں تین رہائشی مکان ، مویشی خانہ اور دو دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے دادر کوٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں تین گھر اور ایک مویشی خانہ جل کر خاکستر ہو گیا۔دریں اثناء ضلع بارہمولہ کے علاقے تارزوسوپور میں آتشزدگی کے واقعے میں دو دکانوں کو نقصان پہنچا۔