ہندو برادری نے دیوالی منائی محسن نقوی کی مبارکباد
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان بھر میں بسنے والی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی روایتی جوش و خروش سے منایا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں ہوئی جس میں پاکستان بھر سے ہندو برادری نے شرکت کی۔ مذہبی روایات کے مطابق دیوالی کے دیے روشن کئے گئے۔ اس موقع پر وطن عزیز کے امن و سلامتی کے لیے خصو صی پوجا کی گئیں۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن نے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادی کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد د ی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔