• news

نیوزی لینڈ، سکھوں کی بھارت میں نسل کشی، پرتشدد واقعات کے خلاف احتجاج

 ویلنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نیوزی لینڈ میں سکھوں کی تنظیم خالصتان تحریک نے 1984ء میں سکھوں کی نسل کشی اور ان پر ہونے والے پرتشدد واقعات کے خلاف احتجاج کیا۔  خالصتان تحریک کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ میں بھارتی حکومت کے 1984ء میں سکھوں کے خلاف کیے گئے انسانیت سوز کارروائیوں اور نسل کشی کے واقعات کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا، جس میں خالصتان تحریک سے جڑے ہزاروں سکھوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے خالصتان تحریک کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے سکھوں کے لیے انصاف کی ضرورت پر زور دیا اور خالصتان کے قیام کو کمیونٹی کی ہندوستانی حکمرانی سے آزادی ضروری قرار دیا اور اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم کو بھی پھاڑ کر پھینک دیا۔

ای پیپر-دی نیشن