• news

 قومی اسمبلی میں نواز شریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست،  فضل الرحمن کی تصحیح غلط نکلی

 اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم   نواز شریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست نکلا جبکہ اس حوالے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کی گئی تصحیح غلط نکلی۔ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں 26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد ساحر لدھیانوی کا قطعہ پڑھا تھا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے   نواز شریف کے پڑھے ہوئے مصرعے کو بے وزن قرار دے کر کہا تھا کہ آپ نے مصرعے میں تو اضافی لگا کر اسے بے وزن کر دیا ہے۔دوسری جانب ساحر لدھیانوی کی کتاب میں یہ قطعہ بالکل اسی طرح موجود ہے جس طرح  نواز شریف نے پڑھا تھا ۔  نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ساحر لدھیانوی کا پڑھا گیا قطعہ یوں ہے....ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہو گا۔۔زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہو گا۔۔جب میں جیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا ہی نہیں۔۔جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن