• news

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا، شرح سود میں 2فیصد تک کمی کا امکان 

اسلام آباد(این این آئی)سٹیٹ بنک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج پیرکو کرے گا جبکہ تجزیہ کاروں نے شرح سود میں2فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کردیاہے۔سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بنک کی زیرصدارت آج پیرکوہوگا، اجلاس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو صورتحال کے ساتھ بین الاقوامی حالات کے جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر انے کے بعد شرح سود میں2فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود17.5فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن