قانون کی حکمرانی مشن‘ کردار ادا کرتے رہیں گے: صدر سپریم کورٹ بار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وکلاء برادری آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء ایڈووکیٹ نے جے یو آئی کی ذیلی تنظیم جمعیت لائرز فورم کی ممبر نازیہ نواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ مملکت پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہمارا مشن ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز، جمعیت لائرز فورم پنجاب کے کنوینئر سردار عبدالمجید ڈوگر، شیخ زکریا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عباس مجید ایڈووکیٹ، غلام مرتضی چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، حسن بلوچ ایڈووکیٹ، حافظ عبدالرحمن، مولانا زاہد حسین اور وکلاء برادری کے بیسیوں افراد موجود تھے۔