• news

ایشین پارلیمانی اسمبلی اجلاس، عرفان صدیقی کی قیادت میں وفدقطر  چلا گیا 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کا دو رکنی پارلیمانی وفد ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے آج پیر کی صبح قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو رہا ہے۔ وفد کی قیادت سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسبملی مرزا اختیار بیگ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجٹ اور پلاننگ کا یہ اجلاس 4 نومبر سے 7 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹری اسمبلی کے بجٹ اور پلاننگ سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا سرگرم اور متحرک رکن ہے۔ پاکستان، چین، روس، بھارت، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے 43 ممالک اس تنظیم کا حصہ ہیں جبکہ 14دیگر ممالک کو مبصرین کا درجہ حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن