• news

اسلام آباد پولیس نے انتظار پنجوتھہ کو گھر پہنچا دیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) اٹک پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل و فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھہ کو بازیابی کے بعد اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا، جنہیں اسلام آباد پہنچانے کے بعد ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔انتظار حسین پنجوتھہ اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف کے فوکل پرسن ملزموں کے زیر استعمال گاڑی میں سے ہاتھ پائوں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے۔ کوہسار پولیس نے انتظار حسین پنجوتھہ کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انتظار پنجوتھہ کو ہفتہ کی رات مقابلے میں بازیاب کرایا گیا جو واضح طور پر دھوکہ دہی ہے۔ انتظار پنجوتھہ کو 4 ہفتے پہلے انہوں نے اغواء کیا جو اغواء کرتے ہیں۔ انتظار پنجوتھہ کو جس ڈرامے اور حالت کے ساتھ بازیاب کیا گیا وہ شرمناک ہے۔ انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کی ویڈیو خوف پھیلانے کیلئے استعمال کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن