26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمشن کا پہلا اجلاس آج، آئینی بنچز پر غور ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں26 ویں آئینی ترمیم اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد جوڈیشل کمشن کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔ جوڈیشل کمشن کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ کی صدارت اجلاس میں آئینی بنچز کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔