• news

علالمہ امن کو مسلسل بڑھنے خطرات کا سامنا : باے گناہ کشمیریوں ، فلسطینیوں کی حالت زار یاد دہانی م عالمہ برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت  آرمی چیف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل  عاصم منیر نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اب بھی عالمی برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق بین الاقوامی امن قائم رکھنے کے تربیتی مراکز کی تنظیم (IAPTC) کی 28ویں سالانہ کانفرنس پہلی بار پاکستان میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی( نسٹ) اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک ہو رہی ہے۔ اعلامیے کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف نے نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے انڈر سیکرٹری جنرل، جین پیئر لاکروکس، اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اور ریکٹر نسٹ بھی مہمان خصوصی کے ساتھ موجود تھے۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ  آج عالمی امن کو مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری امن کوششوں کے باوجود، بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  مہمانِ خصوصی جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو سراہا اور آئی اے پی ٹی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں پہنچنے پر چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، ہلال امتیاز نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن