• news

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ سابق وزیر اور دیگر رہنمائوں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔ اعظم سواتی کی پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت نے 8  مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن