• news

عامر ڈوگر قائمہ کمیٹی مذہبی امور، صاحبزادہ حامد رضا انسانی حقوق کے  چیئرمین منتخب

اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین ملک عامر ڈوگر، قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز اور افرادی قوت کے چیئرمین جنید اکبر منتخب ہو گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور چوہدری ارمغان سبحانی نے ملک عامر ڈوگر کا قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن