• news

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 نومبر کو عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن