• news

پی پی، حکومت معاہدوں سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار: گورنر پنجاب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان معاہدوں کے معاملے میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہونے سے جمہوریت بہتر ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم ہوئی، اس کا کریڈٹ بھی بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔ ججز کی سیٹ بڑھنے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ ہمارے حکومت کے ساتھ معاہدوں میں ڈیڈ لاک ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ قیادت  بیرون ملک سے واپسی پر کرے گی۔ آج حکومت ہے تو اس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔ پیپلز پارٹی کا ہر الیکشن میں ہمیشہ سے مینڈیٹ چوری کیا گیا مگر ہم نے کبھی ٹیبل کے نیچے سے ہاتھ نہیں ملایا بلکہ ملک کے لئے کڑوا گھونٹ بھرا۔ اب حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔ اگر پانچ سال یہ سسٹم چل گیا تو سیاسی اور معاشی حالات مزید ٹھیک ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن