پنجاب اسمبلی کااجلاس 11نومبر کوطلب
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 18 واں اجلاس طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کا 18 واں اجلاس 11 نومبر 2024 بروز پیر دوپہر 2 بجے ہو گا- اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔