• news

خیبر پی کے کابینہ میں اضافہ، طارق سدوزئی معاون خصوصی تعینات‘ مزمل اسلم کو وزیر کا درجہ مل گیا

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ خیبر پی کے مزمل اسلم کو وزیر کا درجہ دے دیا گیا۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن نے مزمل اسلم کو وزیر کا درجہ دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پی کے کی کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا۔ کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کی تعنیاتی کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ طارق محمود خان سدوزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن