• news

کراچی ضمنی الیکشن‘ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حافظ نعیم کو 10ہزار جرمانہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)  الیکشن کمشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا۔ ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یو سی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بنو قابل پروگرام میں شرکت پر حافظ نعیم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تھا۔ جواب میں بتایا  پروگرام غیر سیاسی تھا اور پورے پاکستان میں ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن