• news

مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے 10روز ہ قیام  ، اہم ملاقاتیں متوقع

 لندن(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام  (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کریں گے۔جے یو آئی   سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو آئی کے رہنمائوں کا استقبال کیا۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کیلئے موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمن برطانیہ میں 10روز قیام کریں گے۔  پارٹی رہنمائوں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمن کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن