• news

ہماری لڑائی امریکہ کے بہتر مستقبل کیلئے، کملا ہیرس: 20 جنوری کو پرامن انتقال اقتدار، جوبائیڈن

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کملا ہیرس کی شکست کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ 20 جنوری 2025ء کو امریکہ میں اقتدار کی پرامن منتقلی ہوگی۔ کملا ہیرس نے بہترین انتخابی مہم چلائی۔ امریکہ کی مضبوط معیشت چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ امریکہ کا الیکٹرول سسٹم شفاف ہے۔ انتخابات میں شکست کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہار مان لیں گے۔ جمہوریت میں عوام کی رائے ہمیشہ مقدم ہوتی ہے۔ امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے کام کرے گی۔ 20 جنوری کو بطور صدر پرامن عہدے کی حوالگی  میرا فرض ہے۔ صرف جیت ہونے پر ہی ملک سے پیار کا اظہار نہیں کیا جاتا۔  امریکی  خبررساں ادارے  کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے صدارتی انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔ جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنانے کا عہد کیا اور نو منتخب صدر کو وائٹ ہائوس آنے کی دعوت دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن