قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی اب تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی، لندن پولیس
لندن(آئی این پی )لندن پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے ان کے پاس کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اس حوالے سے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قاضی فائز عیسی کو لے جانے والی سفارتی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لندن شہر کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں جو 29 اکتوبر کی شام مڈل ٹیمپل پر پیش آیا، جس میں مظاہرین ایک گاڑی کو گھیرے ہوئے تھے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت لندن شہر کی پولیس کے پاس کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے منگل کو اس وقت پیش آیا تھا