نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز، شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں آٹو موبائل ٹورزم کا فروغ اور جنوبی پنجاب کی ثقافتی و سیاحتی ترقی کے فروغ کا عزم اور ان کے منفرد ویژن کا اظہار ہے۔ آٹو موبائل ٹورزم کے فروغ کی پالیسی کے تحت جنو بی پنجاب کے تین اضلاع میں ٹی ڈی سی پی نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء ریسرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ٹی ڈی سی پی ڈیزرٹ ریلی کے لئے بھرپور معاونت کی ہدایت کی اور نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء اور شائقین کے لئے بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی شمولیت خوش آئند ہے۔ آٹو موبائل ٹورزم جیسے مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملتے ہیں۔ تھل ڈیزرٹ آٹو موبائل ٹورزم سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام نویں تھل ڈیزرٹ ریلی پنجاب کے تین اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور لیہ میں منعقد ہوگی۔ کوٹ ادو کے چھانگا مانگا ٹیلہ پر ریس کے شرکاء کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، انسپکشن اور طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈیزرٹ ریلی کے ڈراز کی بنیاد پر نویں تھل ڈیزرٹ ریلی کا کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا۔ شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے ہارس ٹریک پر شاہی سواری کا مظاہر ہ ہوگا۔ روایتی کبڈی، نیزہ بازی اور روایتی جھومر بھی پیش کیا جائے گا۔ 9نومبر کو کوٹ ادو، چوبارہ میں سٹاک کیٹگری ریس ہوگی۔ لیہ میں نیزہ بازی اور کبڈی کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ شائقین کی تفنن طبع کے لئے کلچرل نائٹ اور آتش بازی کے مظاہر ے بھی کیے جائیں گے۔ 10نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی جیپ ریس کے مقابلے ہوں گے۔ کوٹ ادو اور چوبارہ میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک ریس ہوگی۔ نویں تھل ڈیزرٹ ریلی جیتنے والوں کے لئے تقریب تقسیم انعامات مظفر گڑھ کے فیصل سٹیڈیم میں ہوگی۔ مریم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کو 5 خوارج کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین پیش اور 4 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔