• news

گندم کے کاشتکاروں کو ہزاروں مفت گرین ٹریکٹر، لینڈ لیولرز دینے کا اعلان ، کسان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی اور حارث رؤف، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ مریم نواز نے کہاکہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ ’کسان خوشحال، پنجاب خوشحال‘‘ ویژن کے تحت گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے وزیراعلی کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کا تاریخی اور ریکارڈ انعامی پیکج پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے ہزاروں مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان کیا گیا۔ اعلان کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 12 تا 25 ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000لینڈ لیولرز مفت دئیے جائیں گے۔ 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000گرین ٹریکٹر بالکل مفت ملیں گے۔ گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ ا ندازی دیئے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورا ساتھ دیں گے۔ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، کاشتکاروں کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ گندم کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔ چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے، تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ کسان وزیراعلی کی مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز پراجیکٹ کی تفصیلات کے لئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000پر کال کر سکتے ہیں۔ گندم کے کاشتکار مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرزکے لئے ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن