• news

بانی پی ٹی آئی کی رہائی‘ انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے: میتھیو ملر

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق کسی بھی طرح قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے۔ جس  کے جواب میں  ترجمان  محکمہ خارجہ نے کہا وہ کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرائن کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن