• news

علامہ اقبالؒ کا یوم ولادت آج   ‘مرکزی تقریب  مزار پر  ہو گی

اسلام آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی) مفکر پاکستان حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا۔ سرکاری سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا یوم ولادت آج 9نومبر (ہفتہ) کوملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر  ہو گی۔ ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور عظیم فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے پیغام میں عوام خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا وہ اقبال کی شاعری  اور فلسفہ سے سبق حاصل کریں تاکہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نے  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر پیغام میں کہا کہ ہم  علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کے وژن اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔  اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ملک کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں ان کے نظریات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن