• news

 پاسپورٹ فیس میں اضافے کی  اطلاعات غلط ،گمراہ کن ہیں ،ترجمان 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کہا ہے کہ قومی پاسپورٹ فیس میں اطلاعات غلط اور گمراہ کن ہیں ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے ترجمان کے مطابق ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جبکہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 مقرر ہے 72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے ترجمان نے کہا کہ ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500 جبکہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے، ترجمانپہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جبکہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی اطلاعات اور افواہوں پر شہری دھیان نہ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن