• news

سپریم کورٹ‘ ایک ہفتے میں 302 مقدمات دائر‘ 679 نمٹائے گئے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد میں کمی کی پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ ایک ہفتے میں مقدمات کے دائر ہونے اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں 5 نومبر تک ایک ہفتے میں 302 مقدمات دائر اور 679 نمٹائے گئے۔ 5 نومبر کو 38 مقدمات دائر اور 220 مقدمات نمٹائے گئے۔ سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 ہو گئی۔ سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن