• news

زاہد خان نے اے این پی چھوڑ دی‘ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اے این پی کے سابق سینیٹر زاہد خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ، اے این پی کے دیرینہ رہنما کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر زاہد خان کل ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر امیر مقام  موجود ہوں گے۔ زاہد خان نے گزشتہ کئی مہینوں سے اے این پی کی پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ نواز شریف نے بھی لندن ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ شہباز شریف کو کہا تھا کہ سیاست نہیں کرنا چاہتا وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہئے۔ اے این پی کی قیادت سے اختلافات تھے، اس لئے ن لیگ میں شامل ہو رہا ہوں۔ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن