• news

 دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، آرمی چیف: شہدائے کوئٹہ کی نماز جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی عیادت

راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے  دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔   آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے  چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے میں کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا  دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا  دہشت گردی کے خلاف مشن کو قومی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم ثابت قدم ہے ۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا  عوام کی حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں سے جنگ جیتیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن