• news

ٹرمپ کی کامیابی‘ ایلون مسک 3 سال بعد پھر 300 ارب ڈالرز کے مالک دنیا کے واحد امیر بن گئے 

نیویارک (نیٹ نیوز) ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایلون مسک کی دولت 50 ارب ڈالرز اضافے سے 313.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ ان منصوبوں پر نظرثانی کریں گے جن کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کو روایتی گاڑیوں کی جگہ دینے کا عمل سست رفتار ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن