• news

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ پرسوں ایران کا دورہ کریں گے

تہران (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی پرسوں  سرکاری حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے ایران کا دورہ کریں گے۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق  ’بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سرکاری دورے پر بدھ کو ایران پہنچیں گے۔ ایجنسی کے مطابق، ایران میں رافیل گروسی کی سرکاری ملاقاتیں جمعرات کو ہوں گی۔رافیل گروسی نے آخری دفعہ مئی میں ایران کے دورے کے دوران اصفہان میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں ایران کے جوہری پروگرام کو تقویت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن