• news

530 بچوں کو نئی زندگی مل گئی، دوسرے صوبوں کے بچوں کا علاج بھی ہو گا: مریم نواز

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ’’مریم کی مسیحائی کا فیضان‘‘ ،چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 530بچوں کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔ سالہا سال سے چلڈرن ہارٹ سرجری کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی آئی ہے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری کی سپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرجری اور انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوا اور مریض روبصحت ہیں۔ پینل میں شامل 6سرکاری اور 8نجی ہسپتالوں میں 530مریضوں کا علاج کیا گیا۔ علاج کیلئے آنے والے مریضوں کی بروقت سرجری یقینی بنانے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن اور تفصیلات کا اندراج کیا گیا ہے۔ لاہور و ملتان کے چلڈرن ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں چلڈرن کارڈیک سرجری کی جارہی ہے۔ لاہور کے 4، ملتان کے 3 اور اسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت علاج جاری ہے۔ پنجاب میں تقریباً ساڑھے چار ہزار مریض بچوں کے علاج کیلئے رجوع کیا جاچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر بچے کی صحت اہم ہے، زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں پنجاب ہی نہیں کے پی کے سمیت دیگر صوبوں سے آنے والے بچوں کا بھی علاج ہوگا۔ چلڈرن ہسپتالوں میں استعداد بڑھانے کیلئے سپیشل ہارٹ سرجن اور ٹرینڈ الائیڈ سٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔ کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں مبتلا ہر بچے کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو 22سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد‘ شاباش بھی دی اور کہا کہ شاہینوں نے کینگروز کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن