• news

جسٹس امین الدین کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش :   سپریم کورٹ بار 

 اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ  بار نے جسٹس امین الدین خان کوآئینی بنچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔صدر سپریم کورٹ بار میاں رئوف عطا نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، آئینی بنچز کے لئے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے آئینی بنچ جلد تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بنچ کی تشکیل سے زیر التواء آئینی مقدمات میں کمی ہوگی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، ماہانہ کازلسٹ اور فوری سماعت کی درخواست کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن