خیبر پی کے اسمبلی: سیرت النبیؐ کا مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اسمبلی نے سیرت النبیؐ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبیؐ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ اسمبلی نے سیرت النبیؐ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔