سموگ سے پریشان شہری کراچی منتقل ہو جائیں: بلاول
کراچی (سٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو نے ملک کے دیگر شہروں میں سموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے پنجاب اور خیبر پی کے کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ علاوہ ازیں بلاول نے پارلیمانی بزنس کیلئے قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے، جس میں نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری شامل ہیں۔ طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔