سموگ پر انتظامیہ‘ نوکر شاہی‘ ایگزیکٹو نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صرف شور ہے چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے سموگ ہوتی ہے۔ فصلوں کی باقیات تو موہنجوداڑو کے وقت سے جلائی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ‘ نوکر شاہی‘ ایگزیکٹو نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے سموگ بھارت سے آ رہی ہے کیونکہ ہوا مشرق سے مغرب کی طرف چل رہی ہے، جب ہوا مغرب سے مشرق کی طرف چلے گی تو پھر کیا ہو گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک چارٹ سموگ سے متعلق شیئر کیا جس میں بتایا فضائی آلودگی کا سبب ٹرانسپورٹ‘ فصلوں کا دوسرا نمبر‘ پھر کچرا جلانا تیسری بڑی وجہ ہے۔