بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر
اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کر دیا ہے عدالت نے بریت درخواستوں پر فیصلہ 14 نومبر تک موخر کردیا ہے عدالت میں ، سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی،عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت بھی 14 نومبر تک ملتوی کردی ۔ کیس کی سماعت کے وقت تمام فریقین افسران اور وکلا عدالت پیش ہوئے ، عدالتیسٹاف نے بتایا کہ جج صاحب آج عدالت نہیں آرہے درخواستوں پر فیصلہ نہیں سنایا جائے گا بعدازاں فریقین کی مشاورت سے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی ۔