• news

خیبر پی کے میں امن ومان صورتحال خراب،گورنر راج نہیں لگایا جائیگا،فیصل کنڈی

مردان(نامہ نگار)گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت دو دو حکومتیں چل رہی ہے ایک بشری بی بی اور دوسری علی آمین گنڈاپور چلا رہے ہیں۔آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے لیکن ایسی صورتحال نہیں ہے کہ گورنر راج لگایا جائے وہ سابق وزیر اعلی اور اے این کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کی رہائشگاہ ہوتی ہاوس آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر اے این کے رہنما امیر حیدر خان ہو تی بھی موجود تھے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن ومان کی صورتحال انتہائی خراب اور مالی بحران کا سامنا ہے۔ تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہاہے۔ تنخواہیں اور پینشن نہ ہو نے سے ہماری نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ آج سڑکوں پر ہے ملک کے باقی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہے جبکہ ہمارے صوبے میں صرف دھرنوں اور مظاہروں کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کر نے چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ قیدی جلسے اور جلوسوں سے نہیں بلکہ عدالتوں سے رہا ہو تے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مابین دیرینہ تعلقات ہے ماضی میں دونوں پارٹیوں نے ملکر صوبے اور عوام کی خدمت کی یے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔مردان کے دورے کامقصد صوبے کے امن وامان اور مالی معاملات کے حوالے سے امیر حیدر خان ہوتی سے گفتگو اور مشاورت تھی۔مسائل کے حل کے لئے  تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک میز پر مل کر کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن