• news

’’تمہارا دھواں دہلی آتا ہے‘‘

 وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب
مریم نواز کے خط لکھنے کے بیان پر الٹا جواب
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سموگ کے معاملے پر بھارت کو خط لکھنے کا عندیہ دیے جانے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ردعمل دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے۔ بھگونت مان نے الزام لگاتے کہا کہ دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟۔

ای پیپر-دی نیشن