• news

 قاضی فائز کی گاڑی پر  حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا پاکستانی ہائی کمشن کا دورہ

 لندن(آئی این پی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئی۔برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کے دورے کے موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ خیال رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن