ایف بی آر نے ادائیگیوں کا نیا سسٹم ای پے منٹ متعارف کرا دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف بی آر نے ادائیگیوں کا ایک نیا سسٹم ای پے مینٹ متعارف کرا دیا ہے جو ایف بی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بناتے ہوئے محصولات میں جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے اضافہ کیا جا سکے۔ ادائیگیوں کا یہ نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے۔