اسلام آباد اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.3 ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی این پی )وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور خیبر پی کیکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، بٹگرام، مردان، سوات، نوشہرہ، لنڈی کوتل، ہنگو، ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے درودیوار لرز اٹھے۔لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان ہے جبکہ گہرائی 220 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔